فیصل آباد میں مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گرد مارے گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 25 نومبر 2017 11:28

فیصل آباد میں مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت ..
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25نومبر۔2017ء) فیصل آباد میں سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات فیصل آباد میں دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع پر سرگودھا روڈ پر ناکہ بندی کی جس کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر موٹر سائیکل پر سوار 7 سے 8 دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ باقی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا اور فرار دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جو فیصل آباد میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوفیں، پستول، 3 کلو بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔