فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن میں مظاہرین بے قابو، فوج کی مدد لینے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 نومبر 2017 11:21

فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن میں مظاہرین بے قابو، فوج کی مدد لینے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 نومبر 2017ء) : فیض آباد میں دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آپریشن کے سبب فیض آباد میدان جنگ بن گیا ۔ ادھر پولیس کی جانب سے شیلنگ جاری ہے تو دوسری جانب مظاہرین نے آ س پاس موجود پودوں اور درختوں کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے لیکن مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراو¿ ہونے اور حالات کشیدہ ہونے کے پیش نظر فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کرفیو لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق فیض آباد میں مظاہرین کے بے قابو ہونے کے بعد اب انتظامیہ نے فوج طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مظاہرین کو قابو کرنے اور حالات بہتر بنانے کے لیے فوج کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ اس ضمن میں انتظامیہ کو وزیر داخلہ احسن اقبال سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :