فیض آباد پُل کے نیچے حالات کشیدہ ، ایک پولیس اہلکار شہید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 نومبر 2017 11:20

فیض آباد پُل کے نیچے حالات کشیدہ ، ایک پولیس اہلکار شہید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 نومبر 2017ء) : فیض آباد میں آج صبح ہی پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد میں دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن میںپولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ۔ جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر شدید پتھراﺅ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس اہلکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ فیض آباد پُل کے نیچے حالات کشیدہ اور بے قابو ہو گئے ۔

کشیدہ حالات اور مظاہرین کے بے قابو ہونے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ۔ شہید ہونے والا پولیس اہلکار سب انسپکٹر تھا ۔ دوسری جانب مظاہرین نے حفاظتی تاروں اور بیرئیرز کو بھی توڑ دیا ہے جبکہ میٹر وبس اسٹیشنز پر دھاوا بول کر میٹرو بس کی ہوا بھی نکال دی۔

متعلقہ عنوان :