پمز لائے جانے والے زخمیوں کی تعداد 37 ہے جن میں پولیس اور ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں۔ ایم ایس پمز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 نومبر 2017 11:16

پمز لائے جانے والے زخمیوں کی تعداد 37 ہے جن میں پولیس اور ایف سی اہلکار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 نومبر 2017ء):فیض آباد میں شہر کو بیس دن سے یرغمال بنائے مظاہرین کے خلاف آج صبح آپریشن شروع کیا گیا جو اپنے حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے ۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو پمز اور بے نظریر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ایم ایس پمز کے مطابق 37 زخمیوں کو پمز لایا گیا ۔ زخمیوں میں پولیس کے 16 اہلکار اور ایف سی کے آٹھ اہلکار شامل ہیں۔ ایم ایس نے بتایا 13 زخمی مظاہرین کو بھی اسپتال لایا گیا ہے ۔ زخمیوں کو معمولی چوٹیں اور ایک دو فریکچر آئے، جبکہ زیادہ تر زخمی آنسو گیس سے متاثر ہوئے۔