دھرنے مظاہرین کا فیض آباد انٹر چینج کے بعد ترمڑی چوک پر دھرنا دینے کا فیصلہ

ہفتہ 25 نومبر 2017 11:03

دھرنے مظاہرین کا فیض آباد انٹر چینج کے بعد ترمڑی چوک پر دھرنا دینے کا ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25نومبر2017ء) پولیس شیلنگ کے بعد دھرنے کے مظاہرین کو فیض آباد انٹر چینج سے اٹھا دیا گیا ہے جبکہ آہستہ آہستہ دھرنے کے شرکاء ترمڑی چوک پر جمع ہو رہے ہیں تاہم قانون نافذکرنے والوں اداروں کی کوشش ہے کہ انہیں ان کے گھر وں تک پہنچایا جائے ۔

(جاری ہے)

دھرنے کے شرکاء کسی بھی صورت میں پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں جبکہ پولیس کی جانب مسلسل شیلنگ جاری ہے ۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کو صبح 7بجے تک کا ٹائم دیا گیا تھا لیکن دھرنے کے مظا ہرین وہاں سے ہٹنے کے لئے تیار نہیں اس صورت میں پولیس نے ان کے خلاف اپریشن شروع کر دیا ہے ۔ 

متعلقہ عنوان :