وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا وزیر داخلہ احسن اقبال کو فون

احسن اقبال نے دھرنا مظاہرین کے خلاف جاری آپریشن پر بریفنگ دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 نومبر 2017 10:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 نومبر 2017ء):وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر داخلہ احسن اقبال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ ٹیلی فونک رابطے میں احسن اقبال نے وزیر اعظم کو فیض آباد میں دھرنا مظاہرین کے خلاف جاری آپریشن پر بریفنگ دی ۔ انہوں نے کہا کہ فیض آباد میں آپریشن مظاہرین کو منتشر کرنے کی حکمت عملی کے تحت کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

آپریشن میں کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کی کوشش پر عمل پیرا ہیں۔

دھرنے کا مقام خالی کروا کر پولیس کو تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کروائی کہ آپریشن میں حصہ لینے والے کسی بھی پولیس یا ایف سی اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ فیض آباد میں شہر کو بیس دن سے یرغمال بنائے مظاہرین کے خلاف آج صبح آپریشن شروع کیا گیا جو اپنے حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے ۔