فیض آباد آپریشن، پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ، 30 سے زائد افراد زخمی

پولیس نے 370 افراد کو گرفتار کر لیا ، دھرنا قائدین کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 نومبر 2017 10:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 نومبر 2017ء) : فیض آباد میں شہر کو بیس دن سے یرغمال بنائے مظاہرین کے خلاف آج صبح آپریشن شروع کیا گیا جو اپنے حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس اور شیلنگ کی۔ اب تک 370مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دھرنے کے قائدین کی گرفتاریوں کے لیے کوششیں کی جا رہی ہے۔

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق آنسو گیس کی شیئلنگ کے نتیجے میں کچھ افرد زخمی بھی ہوئ۷ے ۔

(جاری ہے)

30افراد کو پمز جبکہ 2افراد کو بے نظیر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ پر ہوائی فائرنگ بھی کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیض آباد میں ہوا کا رخ پولیس کی طرف ہے جس کی وجہ سے آنسو گیس شیلنگ سے زیادہ فائدہ نہیں ہو سکا۔ مشتعل مظاہرین نے آس پاس موجود درختوں اور پودوں کو بھی آگ لگا دی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے دھرنا مظاہرین کو رات 12بجے تک کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے ختم ہونے کے بعد آج صبح دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ۔