احسن اقبال جھوٹا ہے وہ مذاکرات خود نہیں کرنا چاہتے ،خادم حسین رضوی

ہفتہ 25 نومبر 2017 10:45

احسن اقبال جھوٹا ہے وہ مذاکرات خود نہیں کرنا چاہتے ،خادم حسین رضوی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25نومبر2017ء) تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ احسن اقبال جھوٹ بول رہا ہے جب ہماری مذاکراتی ٹیم اس کے پاس جاتی ہے تو اگے سے کہہ دیتا ہے کہ یہ میرے پاس مدینہ منورہ کا کپڑا ہے ،اور میری ماں اس جگہ دفن ہے ،ہمارا سوال یہ نہیں ہے ہمیں بتائے کہ ختم نبوت کا ڈاکو کون ہے اگر تمارا کوئی بڑا لیڈر ہے وہ بھی ہمیں بتائے ۔

(جاری ہے)

ہم صرف لاہور سے اسلام آباد صرف یہ پوچھنے نہیں آئے کہ تماری ماں کہاں دفن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان لیڈروں کی بدمعاشیوں کے لئے نہیں بنا ہے پاکستا ن اللہ اور رسول ﷺ کے نظام کے لئے بنا ہے اگر زاہد حامد نہیں ہٹ سکتا تو سارے اپنے عہدوں سے ہٹ جائیں ،واضح رہے کہ پولیس اہلکار وں کی جانب سے دھرنے والوں پر شیلنگ جاری ہے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں