واپس چلے جاوٴ، تم لوگوں کا یہ کام نہیں، مولانا خادم حسین رضوی کی سیکورٹی فورسز سے اپیل

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 25 نومبر 2017 10:42

واپس چلے جاوٴ، تم لوگوں کا یہ کام نہیں، مولانا خادم حسین رضوی کی سیکورٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25نومبر ۔2017ء) فیض آبا دمیں دھرنے کیخلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے جبکہ ابھی سوشل میڈیا پر مولانا خادم حسین رضوی کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں نیویارک ٹائمز کے نمائندے سلمان مسعود کے مطابق خادم حسین رضوی کو درجنوں کارکنوں نے اپنے حصار میں لیا ہوا ہے ۔ مولانا خادم حسین رضوی نے کنٹینرز سے سیکورٹی فورسز کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیا تم لوگ پاگل ہو گئے ہو۔ واپس چلے جاوٴ۔ اپنے افسران کو کہہ دو یہ تمہارا کام نہیں۔


متعلقہ عنوان :