فیض آباد آپریشن کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج شروع

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 25 نومبر 2017 10:27

فیض آباد آپریشن کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج شروع
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25نومبر ۔2017ء) فیض آباد آپریشن کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج شروع ہو گیا ہے۔ نجی ٹی کے مطابق کراچی، شیخوپورہ ، رینالہ خورد اور دیگر شہروں میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے کارکن احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آ گئے ہیں۔ رینالہ خورد میں مظاہرین نے نیشنل ہائی وے بلاک کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سڑک بلاک ہونے سے ٹریفک جام ہو گیا ہے اور گاڑیوں کی لمبی لائن لگ گئی ہے۔ دوسری جانب کراچی میں درجنوں کارکن ایم اے جناح روڈ پر پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے ایم اے جناح روڈ کے دونوں اطراف ٹریفک کیلئے بند کر دیئے ہیں۔ کراچی میں پولیس دھرنا مظاہرین سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے۔ پولیس کی گاڑیاں اور واٹر کیننز نمائش چورنگی پہنچا دی گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :