فیض آباد آپریشن، قائدین کے کنٹینر سے پشتو میں خطاب جاری

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 25 نومبر 2017 10:07

فیض آباد آپریشن، قائدین کے کنٹینر سے پشتو میں خطاب جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25نومبر ۔2017ء)فیض آباد میں دھرنا کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کی بڑی تعداد نے اب مرکزی پنڈال کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ قائدین کے کنٹینر سے اب پشتو میں خطاب کیا جا رہا ہے جس میں ایف سی اہلکاروں سے آگے نہ بڑھنے اور آپریشن روکنے کی درخواست کی جا رہی ہے جبکہ ایف سی اہلکاروں کو بھڑکایا بھی جا رہا ہے۔