فیض آباد آپریشن، دھرنا قائدین کہاں ہیں۔۔ پتہ چل گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 25 نومبر 2017 09:44

فیض آباد آپریشن، دھرنا قائدین کہاں ہیں۔۔ پتہ چل گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25نومبر ۔2017ء) فیض آباد میں دھرنے کیخلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے ۔ فورسز کی جانب سے شدید آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد اب واٹر کینن کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب دھرنا کے قائدین سے متعلق بھی خبر سامنے آ گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق دھرنا قائدین ابھی دھرنا میں کنٹینر پر موجود نہیں بلکہ وہ اپنی گاڑیوں میں بیٹھے ہیں اور سپیکر کے ذریعے مظاہرین کیلئے اعلانات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :