فیض آباد آپریشن، مظاہرین کی واپسی ، پولیس پر آنسو گیس کے شیل پھینکنا شروع کر دیئے

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 25 نومبر 2017 09:23

فیض آباد آپریشن، مظاہرین کی واپسی ، پولیس پر آنسو گیس کے شیل پھینکنا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25نومبر ۔2017ء) اسلام آباد کے فیض آباد چوک میں دھرنا دینے والے مظاہرین کیخلاف فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ سے منتشر ہونے والے مظاہرین اب واپس آنا شروع ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیس کی جانب سے پھینکے گئے آنسو گیس کے شیل واپس پولیس اہلکاروں کی طرف پھینکنا شروع کر دیئے ہیں جبکہ شدید پتھراوٴ بھی جاری ہے جس کا نشانہ پولیس ، ایف سی اہلکاروں سمیت صحافی بھی بنے ہیں۔ پولیس نے ابھی تک لاٹھی چارج نہیں کیا نہ ہی کسی قسم کا تشدد ابھی تک کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :