فیض آباد آپریشن، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ، قیدیوں کی وین پر قبضے کی کوشش، مظاہرین ناکام

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 25 نومبر 2017 08:42

فیض آباد آپریشن، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ، قیدیوں کی وین پر قبضے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25نومبر ۔2017ء) فیض آباد میں آپریشن جاری ، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں جاری ہیں۔ مظاہرین پولیس پر پتھراوٴ کر رہے ہیں جس میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہو کر بے ہوش ہو گیا ہے۔ متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے آنسو گیس کی شیلنگ کے جواب میں وہاں موجود اشیاء کو آگ لگانا شروع کر دی ہے۔ دھرنے کے علاقے میں موجود درختوں، پودوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ابھی بھی پنڈال مکمل خالی نہیں ہوا ہے۔ اس دوران مظاہرین نے وہاں موجود قیدیوں کی وین کو قبضے میں لینے کی کوشش کی ہے جس کو پولیس اہلکاروں نے ناکام بنا دیا ہے ۔اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق فیض آباد پل کا کنٹرول سنبھال لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :