فیض آباد آپریشن، پولیس کی بڑی تعداد مرکزی پنڈال میں داخل۔ مظاہرین منتشر ہونا شروع۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 25 نومبر 2017 08:20

فیض آباد آپریشن، پولیس کی بڑی تعداد مرکزی پنڈال میں داخل۔ مظاہرین منتشر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25نومبر ۔2017ء) اسلام آباد کے علاقہ فیض آباد میں جاری دھرنا کیخلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن شروع ہو گیا۔ پولیس کی جانب سے بھاری آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ، ایف سی، رینجرز کے ہمراہ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کی بڑی تعداد ابھی مرکزی پنڈال میں داخل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو پریڈ گراوٴنڈ کی جانب دھکیل رہے ہیں۔ اس دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مرکزی کنٹینر سے مظاہرین کو پولیس اہلکاروں کو پکڑنے اور ان کا مقابلہ کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد 2مرتبہ ڈیڈلائن دیئے جانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :