فیض آباد دھرنا،ڈیڈ لائن ختم ،آپریشن شروع، پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 25 نومبر 2017 07:59

فیض آباد دھرنا،ڈیڈ لائن ختم ،آپریشن شروع، پولیس کی جانب سے آنسو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر۔2017ء) اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے شرکاء کو دی گئی گذشتہ رات 12 بجے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ کی ہے۔دھرنے کے اطراف پولیس، ایف سی اور رینجرز کی بھاری نفری موجود ہے۔رینجرز اور پولیس کےتازہ دم دستےفیض آباد پہنچ گئے۔

دھرنےکےشرکاکی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

  آپریشن چاروں اطراف سےکیاجائےگا۔  ذرائع کے مطابق دھرنے کے شرکا کو مری روڈ والی سائیڈ پردھکیلاجائےگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایٹ سےایس پی لیاقت نیازی،ایکسپریس وے سےایس پی زبیر شیخ قیادت کریں گے۔ راول ڈیم سےایڈیشنل ایس پی حسام،سوہاوہ سے ایس پی مصطفیٰ ٹاؤن تنویرقیادت کریں گے۔ پولیس نےفیض آباد میں تمام مارکیٹیں،دکانیں ہوٹل بند کرادیئے۔ فیض آباد میں بکتربندگاڑیاں اورواٹرکینن پہنچا دی گئیں۔ قیدیوں کولےجانےوالی گاڑیاں بھی فیض آباد پہنچ گئیں

متعلقہ عنوان :