ایمرسن منگاگوا نے زمبابوے کے نئے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

موگابے میرے لیڈر،استاد، اور فادر ہیں،سابق صدر کو خراج تحسین

ہفتہ 25 نومبر 2017 00:00

ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء) زمبابوے کے نائب صدر ایمرسن منگاگوا نے صدارت کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب دارالحکومت ہرارے کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوئی جس میں ان کے حامیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

نئے صدر ایمرسن منگاگوا نے سابق صدر رابرٹ موگابے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے استاد،فادر اور لیڈر ہیں۔