اگر حلقہ بندیوں کا بل پاس نا ہوا تو ایمرجنسی ڈکلیئرکرنی پڑیگی،احسن اقبال

ہفتہ 25 نومبر 2017 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2017ء) وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ حلقہ بندیوں کابل پاس ہوناچاہئے ،اگربل پاس نہ ہواتوایمرجنسی ڈکلیئرکرناپڑیگی،ایمرجنسی کی صورت میں اسمبلی کی مدت ایک سال بڑھ جائے گی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزاپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حلقہ بندیوں کابل سینٹ سے منظورہوناچاہئے ،پیپلزپارٹی بروقت انتخابات کیلئے کرداراداکرے ،اگرحلقہ بندیوں کابل منظورنہ ہواتوایمرجنسی ڈکلیئرکرناہوگی،ایمرجنسی کے ذریعے اسمبلی کی مدت ایک سال بڑھ جائے گی

متعلقہ عنوان :