اسلام آباد، تحریک لبیک کے مظاہرین نے دھرنے کی مانیٹرنگ کرنے والے کیمروں کی کیبل کاٹ دی

ہفتہ 25 نومبر 2017 00:00

اسلام آباد، تحریک لبیک کے مظاہرین نے دھرنے کی مانیٹرنگ کرنے والے کیمروں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2017ء)تحریک لبیک کے مظاہرین نے وزارت داخلہ کی جانب سے دھرنے کی مانیٹرنگ کرنے والے کیمروں کی کیبل کاٹ دی ،وزارت داخلہ نے چیف کمشنرکوتحقیقات کاحکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے مظاہرین نے وزارت داخلہ کی جانب سے دھرنے کی مانیٹرنگ کرنے والے کیمروں کارابطہ منقطع کردیاہے ،مظاہرین کوعلم ہواکہ وزارت داخلہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ان کی مانیٹرنگ کررہی ہے جس کاکھوج لگاتے ہوئے کیمروں کی کیبل کاٹ دی ہے ۔

وزارت داخلہ نے مانیٹرنگ کاسسٹم منقطع ہونے پرچیف کمشنراسلام آبادکوتحقیقات کاحکم دیدیاہے ،وزارت داخلہ نے چیف کمشنرکوحکم دیاہے کہ جلدازجلداس کاکھوج لگایاجائے اورکیمروں کی بجلی بحال کی جائے تاکہ دھرنے کاجائزہ لیاجاتارہے اورکسی اورناخوشگوارواقعے سے بھی بچاجاسکے۔