اسلام ٓباد میں دھرنے کی مانیٹرنگ کرنے والے کیمروں کی کیبل پراسرار طور پر کاٹ دی گئی

جمعہ 24 نومبر 2017 23:28

اسلام ٓباد میں دھرنے کی مانیٹرنگ کرنے والے کیمروں کی کیبل پراسرار طور ..
اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2017ء)اسلام آباد میں دھرنے کی مانیٹرنگ کرنے والے کیمروں کی کیبل پراسرار طور پر کاٹ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد میں جاری تحریک لبیک یایسول اللہ کے دھرنے کی مانیٹرنگ کرنے والے کیمروں کی تاریں مبینہ طور پر کاٹ دی گئیں ہیں جبکہ واقعے کے فوری بعد وزیرداخلہ احسن اقبال نے واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے اور کیمروں کی فوری بحال کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دھرنے والوں کو آج رات 12بجے تک کی ڈیڈلائن دی گئی ہے جس کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے اپنی طاقت کے ذریعے دھرنا ختم کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔