کمانڈر سدرن کمانڈکا سوئی ڈیرہ بگٹی کا دورہ، سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے بریفنگ دی گئی

لیفٹیننٹ جنرل آصف سلیم باجوہ کی مقامی عمائدین سے بھی ملاقات ،عمائدین نے علاقے میں خوشحالی اور استحکام کیلئے سیکیورٹی فورسز کے تعاون کو سراہا ،آئی ایس پی آر

جمعہ 24 نومبر 2017 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل آصف سلیم باجوہ نے سوئی ڈیرہ بگٹی کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل آصف سلیم باجوہ نے سوئی ڈیرہ بگٹی کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ کمانڈرسدرن کمانڈ نے مقامی عمائدین سے بھی ملاقات کی جنہوں نے اپنے علاقے میں ترقی اور استحکام کیلئے سیکیورٹی فورسز کے تعاون کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :