فاٹا کے نوجوانوں پر مشتمل جرگے کا کور ہیڈ کوارٹر پشاورکا دورہ ، کورکمانڈر سے ملاقات

فاٹا ذہین نوجوانوں سے بھرا ہوا ہے اور وہاں کے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے ،لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد

جمعہ 24 نومبر 2017 23:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) فاٹا کے نوجوانوں پر مشتمل جرگے نے کور ہیڈ کوارٹر پشاورکا دورہ کیاجہاں انہوں نے کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد سے ملاقات کی ۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فاٹا کے نوجوانوں پر مشتمل جرگینے کور ہیڈ کوارٹر پشاورکا دورہ کیاجہاں انہوں نے کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد نے کہا کہ فاٹا ذہین نوجوانوں سے بھرا ہوا ہے اور وہاں کے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے ۔ ملاقات کے دوران کور کمانڈر پشاور نے پاک فوج کی جانب سے فاٹا میں جاری ترقیاتی منصوبوں جس میں تعلیمی ادارے ،صحت کے مراکز اور کمیونیکیشن انفراسٹرکچر شامل ہے کے بارے میں بھی بریفنگ دی ۔نوجوانوں پر مشتمل جرگے نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور علاقے میں امن وامان کی بحالی پر شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :