لندن میں ایک اور ممکنہ دہشت گرد حملہ

جمعہ 24 نومبر 2017 23:15

لندن میں ایک اور ممکنہ دہشت گرد حملہ
لندن: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2017ء) لندن میں ایک اور مبینہ دہشتگردحملہ، تفصیلات کے مطابق لندن پولیس نے آکسفورڈ سرکس اسٹیشن کو ایک واقعہ کی وجہ سے بند کردیا ہے تاہم واقعے کی نوعیت تاحال واضح نہیں ہے جبکہ پولیس نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر لوگوں کو اسٹیشن سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہیں ہیں تاہم پولیس کے مطابق تاحال کسی ملزم کو نہیں ڈھونڈا جاسکا جبکہ کسی فائرنگ کے واقعے کے شواہد بھی نہیں ملے، لندن پولیس کے مطابق پولیس نے آکسفورڈ اسٹریٹ پر تمام دکانیں بھی بند کروادی گئیں اوربڑی تعداد میں پولیس اہلکار اسٹیشن میں موجود ہیں جبکہ پولیس نے لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ اگر آپ آکسفورڈ اسٹریٹ پر ہیں تو تاحکم ثانی کسی عمار میں داخل ہوجائیں اور وہاں سفر کرنے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

برطانوی پولیس کے مطابق واقعے میں ایک خاتون کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔ واضح رہے کہ آکسفورڈ سرکس اسٹیشن کو لندن میں شاپنگ کا گڑھ مانا جاتا ہے جبکہ بلیک فرائڈے پر ملنے والے ڈسکاؤنٹس کے باعث ان دنوں یہاں پر کافی رش ہے۔

متعلقہ عنوان :