اسلام آباد ،مینیجنگ ڈائریکٹرنیشنل بُک فائونڈیشن ڈاکٹر انعام الحق جاوید ترکی کے دورے پر روانہ ہو گئے

جمعہ 24 نومبر 2017 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) نیشنل بُک فائونڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انعام الحق جاوید ترکی کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ 25نومبرکو ترکی کے شہر انتالیہ میں عالمگیر شہرت کے حامل عظیم مفکر و شاعر اور دانش ور مولانا جلال الدین رومی کے حوالے سے منعقدہ یونیسکو میموری آف ورلڈ انٹرنیشنل پروگرام کے لیے کلیاتِ رومی کی مشترکہ نامزدگی کے سلسلے میں خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں کلیات رومی پر گفتگو کے تین سیشن ہوں گے جن میں شرکاء مختلف ممالک میں کلیات کے مسودات سمیت میموری آف ورلڈ انٹرنیشنل سے باہمی تعاون و اشتراک کے فروغ کے سلسلے میں بھی اظہارِ خیال کریں گے ۔ ۔۔۔

متعلقہ عنوان :