اسلام آباد،رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا بارھواں کانوکیشن کل (ہفتہ )کوجناح کنونشن سنٹر میںمنعقد ہوگی

جمعہ 24 نومبر 2017 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء)رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا بارھواں کانوکیشن کل صبح ساڑھے نو بجے جناح کنونشن سنٹر، اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔کانوکیشن میں گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی سطح کے تقریباً نو سو سے زائد طلبہ کو ڈگریاں دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ڈگریاں حاصل کرنے والے طلبہ کا تعلق فیکلٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز، فارماسیوٹیکل سائنسز، مینجمنٹ سائنسز، انجینئرنگ اور اپلائیڈ سائنسز، کمپیوٹنگ، سوشل سائنسز اور ہیومینٹیز (Humanities) ، بیسک سائنسز، میڈیا سائنسز، سسٹم انجینئرنگ اور پبلک پالیسی کے شعبوں سے ہے۔

اس موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارگردگی کے حامل طلبہ میں ۸۲ ذوالفقار گولڈ میڈلز اور ۵۵ چانسلر گولڈ میڈلز بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کو وفاقی حکومت نے ۲۰۰۲ء میں چارٹر دیا۔ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان یونیورسٹی کے پیٹرن جبکہ حسن محمد خان یونیورسٹی کے چانسلر ہیں۔ یونیورسٹی معروف طبی تعلیمی ماہر مرحوم میجر جنرل (ریٹائرڈ) ذوالفقار علی خان نے قائم کی تھی اور معروف تعلیمی ماہر اور سکالر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد اس کے بانی وائس چانسلر ہیں۔۔۔۔