اسلامی فوجی اتحاد دہشتگردی کے خلاف ہے اور ہم اس کا حصہ ہیں: خواجہ آصف

جمعہ 24 نومبر 2017 22:53

اسلامی فوجی اتحاد دہشتگردی کے خلاف ہے اور ہم اس کا حصہ ہیں: خواجہ آصف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد دہشتگردی کے خلاف ہے۔ ہم فوجی اتحاد کا حصہ ہیں حرمین شریفین کی حفاظت کے مقدس فریضہ کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اسلامی فوجی اتحاد دہشتگردی کے خلاف ہے میں فوجی اتحاد کی میٹنگ میں شرکت کے لئے نہیں جا رہا۔ وزیر دفاع خرم دستگیر اس میٹنگ میں شرکت کے لئے جا رہے ہیں۔ پاکستان اسلامی فوجی اتحاد کا حصہ ہے۔ حرمین شریفین کی حفاظت مقدس فریضہ ہے جس کے لئے ہم تیار ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :