حکومت ربیع الاول کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کرے، سنی تحریک

جمعہ 24 نومبر 2017 22:53

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی اپیل پرجمعہ کو ملک گیر یوم تحفظ ختم نبوتؐ کے طورپر منایاگیااورملک بھر میں کانفرنسز، ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے،ثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہ عیدمیلادالنبی کے تمام پروگراموں کو ختم نبوت سے منسوب کیا جائے گاور ملک بھر میں دس ہزارسے زائد بڑی کانفرنسز،سیمینارزاورجلوس نکالے جائیں گے،حکومت ربیع الاول کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کرے، عید میلاد النبی کے جلوسوں میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔