5دسمبر کا جلسہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا ، نیئر بخاری

جمعہ 24 نومبر 2017 22:53

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اگر حکومت کارکنوں کے تابع ہو تو پارٹی پھلتی پھولتی ہے، کارکنوں کو چاہیئے کہ وہ خود کو نظریاتی ،سیاسی اور باہمی طور پر اتنا مضبوط کریں کہ عوامی نمائندے آپ کے تابع ہوں ،بدقسمتی سے پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی سیاست کے مقابلے میں غیر جمہوری طاقتوں نے ہمیشہ شخصیات کو مضبوط کیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو پارٹی میں کارکنوں کو طاقت کا سر چشمہ عوام کے اصول پر دوبارہ یکجا اور مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے دفتر لیاقت باغ میں سٹی صدر بابر جدون کی زیر صدارت وارڈ کمیٹیوں، ذیلی تنظیموں اور ٹکٹ ہولڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

نیئر حسین بخاری نے اس یقین کا اظہار کیا کہ 5دسمبر کا جلسہ نا صرف ملکی سیاست بلکہ پارٹی کی مقبولیت کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا ،جلسہ کو انتخابی مہم سمجھ کر رابطہ مہم تیز کر دی جائے جلسہ کی کامیابی تنظیموں اور ورکروں کے فعال اور متحرک کردار کے مرحون منت ہیں جلسہ کی کامیابی کی ذمہ داری ٹکٹ ہولڈروں پر عائد ہوتی ہے ۔

اجلاس سے جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار احمد رشید میر، راجہ الطاف، عامر فدا پراچہ، جمیل قریشی، ناصر میر،راجہ کامران، ذیشان مہدی، بنارس چوہدری، اویس واسطی، آصف اکبرم، ذوالفقار احسن ، سردارقدوس، محمد علی منہاس، اسحاق میر، اسد عباسی ایڈوکیٹ، شاہد مغل ایڈکیٹ خواجہ نعمان ایڈوکیٹ، چوہدری فرخ ایڈوکیٹ،زاہد شاہ، ملک ایوب، پرنس نوید، ملک علی مندری، حسن شاہ، فیصل شاہ، حاجی ظفر اللہ، ثاقب ریاض، میاں الطاف بٹ خواتین ونگ کی سمیرا خان اور عذرا یونس نے اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :