شادی سے مسلسل انکار کرنے والی میرا کے اپنے شوہر کیساتھ سیر سپاٹے

جمعہ 24 نومبر 2017 22:46

شادی سے مسلسل انکار کرنے والی میرا کے اپنے شوہر کیساتھ سیر سپاٹے
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2017ء) شادی سے مسلسل انکار کرنے والی میرا کے اپنے شوہر کیساتھ سیر سپاٹے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مشہور اداکارہ میرا جو کہ کیپٹن نوید کو اپنا شوہر نہیں مانتی اور اس ھوالے سے عدالت میں کیس مین چل رہاہے تاہم گزشتہ رات اداکارہ میرا کیپٹن نوید کے ساتھ مشہور بیوٹی پارلر کی ریڈ کارپٹ کی تقریب میں موجود تھی تاہم میڈیا کی جانب سے اداکارہ سے کئی سوالات بھی کیے گئے جن کا اداکارہ میرا نے کوئی جواب نہ دیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کہ میرا کیپٹن نوید کیساتھ تصویر اتروانے میں بھی ہچکچاتی رہی۔ میرا نے کس طرح کیپٹن کیساتھ تقریب میں شرکت کی جاننے کےلیے ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :