انٹرنیشنل باکسر محب باچا کی دادی انتقال کرگئیں

جمعہ 24 نومبر 2017 22:50

انٹرنیشنل باکسر محب باچا کی دادی انتقال کرگئیں
کوئٹہ۔24نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء)پشتونخوامیپ شیر علی باچا ابتدائی یونٹ شالدرہ کے یونٹ سیکرٹری صلاح الدین بڑیچ ،عبدالرحیم بڑیچ، حاجی عبدالحکیم بڑیچ ، روزی خان بڑیچ کی والدہ اور انٹرنیشنل باکسر محب باچا کی داد ی انتقال کرگئیں۔ فاتحہ خوانی مسجد منشی جمعہ خان سٹریٹ حاجی غیبی روڈ میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سنیٹر عثمان خان کاکڑ ، صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال ، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، اراکین اسمبلی نصراللہ خان زیرے ، منظور احمد خان کاکڑ ، عبدالرزاق بڑیچ، کونسلر حاجی فخر الدین بڑیچ، کونسلر عبدالسلام بڑیچ ، کونسلر روزی خان کاکڑ ، کونسلر حاجی عمر قریش ، غنی مہمند ودیگر علاقائی رہنمائوں نے مرحومہ کی انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔