کوئٹہ،انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری کا مڈکیریئر منیجمنٹ کورس کے فارغ التحصیل 45 افسران سے خطاب

جمعہ 24 نومبر 2017 22:50

کوئٹہ۔24نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ نم کوئٹہ کے منیجمنٹ کورسز سے سول بیورو کریسی کے تربیت پانے والے افسران کے استعداد کار میں مزید اضافہ ہوتاہے۔ موجودہ ترقی یافتہ دور میں قوموں کی ترقی کا راز اعلیٰ تعلیم وتحقیق اور تربیت میں پوشیدہ ہے کیونکہ ہم اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کو بہتر تعلیم وتربیت اور تحقیق کے راستوں پر گامزن کرکے ہی درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ کوئٹہ میں زیر تربیت 24 ویں مڈکیریئر منیجمنٹ کورس کے فارغ التحصیل وفاقی وصوبائی محکموں کی45 افسران کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معظم جاہ انصاری نے نم کوئٹہ سے تربیت یافتہ افسران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے تین مہینے کے ٹریننگ کے بعد آپ لوگوں کا فرض بنتاہے کہ اپنے محکموں اور اداروںمیں واپس جا کر جانفشانی، ایمانداری اور محنت وخلوص سے اپنے فرائض منصبینبھاتے ہوئے عوام کی خدمت کا فریضہ بخوبی سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ معاشرے کے قیام کو عمل جامعہ پہنانے کے لئے ملک میں کارآمد انسانی وسائل کی ضرورت ناگزیر ہے۔ نم کوئٹہ سے فارغ التحصیل افسران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ تربیت پانے والے تمام افسران خوش قسمت ہیں انہیں چاہیے کہ دستیاب موقعوں سے بھرپو ر استعفادہ کرتے ہوئے عوام کی خدمت کا فریضہ بخوبی سرانجام دیں اور اپنے محکموں کو بھی عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار کریں ۔

اس موقع پر نم کوئٹہ کے ڈائریکٹر جنرل خواجہ اویس عادل اورحبیب اللہ نے ادارے اورمنیجمنٹ کورس کے اغراض ومقاصد متعلق شرکاء کو آگاہ کیا۔علاوہ ازیں کورس کے شرکاء کی جانب سے پولیس آفیسر محمد طارق خلجی نے آئی جی پولیس بلوچستان، ڈی جی نم ،فیکلٹی ممبران اور تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیاجبکہ انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کورس کے 45 شرکاء میں اسناد تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :