کوئٹہ،محکمہ محنت وافرادی قوت کی جانب سے تین سال کی مدت کے لئے کم سے کم اجرت بورڈ تشکیل دے دیا گیا

جمعہ 24 نومبر 2017 22:50

کوئٹہ۔24نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) محکمہ محنت وافرادی قوت حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق تین سال کی مدت کے لئے کم سے کم اجرت بورڈ دوبارہ تشکیل دے دیا گیا ہے جس کے چیئرمین ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر بلوچستان کوئٹہ ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں چیف آف سیکشن (لیبر) محکمہ منصوبہ بندی وترقیات، مرک پی وی ٹی لمیٹڈ کوئٹہ کے تنویر اختر اور چیئرمین بلوچستان لیبر فیڈریشن کوئٹہ خان زمان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :