جلوزئی ہائوسنگ سکیم نوشہرہ2میں سرکاری ملازمین اور عوام الناس کیلئے پلاٹوں کی قرعہ اندازی مکمل

تفصیلات محکمہ ہائوسنگ،صوبائی ہائوسنگ اتھارٹی اور بینک آف خیبر کی ویب سائٹس پر جاری

جمعہ 24 نومبر 2017 22:46

ْ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء)صوبائی ہائوسنگ اتھارٹی کے تحت جلوزئی ہائوسنگ سکیم نوشہرہ فیز۔2میں سرکاری ملازمین،عوام الناس اور سمندر پار پاکستانیوں کیلئے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور میں 1901پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی گئی جس میں649پلاٹ سرکاری ملازمین،195پلاٹ عام عوام الناس جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کو57پلاٹ بذریعہ کمپیوٹرائز ڈقرعہ اندازی الاٹ کئے گئے جس کی تفصیل محکمہ ہائوسنگ خیبر پختونخوا/صوبائی ہائوسنگ اتھارٹی اور بینک آف خیبر کی درج دیل ویب سائٹ www.housingkp.gov.pk and www.bok.com.pk پر دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ملازمین کے پرزور مطالبہ کی روشنی میں حکومت خیبر پختونخوا پلاٹوں میں سرکاری ملازمین کے لئے 30فیصد کوٹہ بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔