فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام ہونا چاہیے، مولانافضل الرحمان فاٹا کے انضمام پر راضی ہو جائیں گے،اقبال ظفر جھگڑا

جمعہ 24 نومبر 2017 22:46

فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام ہونا چاہیے، مولانافضل الرحمان فاٹا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام ہونا چاہیے،مولانافضل الرحمان کوفاٹاریفرنڈم کے مطالبے سے دستبردارہونے پرقائل کیا،مولانافضل الرحمان فاٹا کے انضمام پر راضی ہو جائیں گے، خیبرپختونخوا حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں گورنر کے پی کے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ ہم نے ساڑھے 4 سال فاٹا کے لوگوں سے بات کی ہے ، فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام ہونا چاہیے،مولانافضل الرحمان کوفاٹاریفرنڈم کے مطالبے سے دستبردارہونے پرقائل کیا، مولانافضل الرحمان فاٹا کے انضمام پر راضی ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا کے صوبے میں انضمام میں طویل عرصہ لگے گا ، محموداچکزئی اور مولانا فضل الرحمان نے فاٹا پر سیاست کی ،خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں ،صوبے میں پولیس کی کارکردگی کاپول داورکنڈی کے الزامات نے کھول دیا ۔

متعلقہ عنوان :