وکٹیں گرنا شروع، رکن اسمبلی نے ن لیگ کو خیر آباد کہہ دیا

جمعہ 24 نومبر 2017 22:11

وکٹیں گرنا شروع، رکن اسمبلی نے ن لیگ کو خیر آباد کہہ دیا
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2017ء) وکٹیں گرنا شروع، رکن اسمبلی نے ن لیگ کو خیر آباد کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی رکن محمد خان بلوچ اپنی قیادت سے ناراض ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم محمد خان بلوچ نے اسمبلی رکنیت سے استعفی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ استعفیٰ دینے کا اعلان محمد خان بلوچ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کے بعد کرینگے۔ محمد خان بلوچ پی پی 78سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔ واضح رہے کہ محمد خان بلوچ سے قبل وزیرمملکت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دوستین ڈومکی نے وزارت سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :