تحقیق کے معیار میں اضافہ کے لیے تحقیقاتی انداز کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین

جمعہ 24 نومبر 2017 22:37

ملتان۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) شعبہ سوشیالوجی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس بعنوان صنفی امتیاز انسانی حقوق اور اسلام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈ اکٹر نظام الدین نے کہاہے کہ تعلیم کے ساتھ تحقیق کو فروغ دینے میں جامعہ زکریا اہم کردار ادا کررہی ہی․ ایچ ای ڈی زکریایونیورسٹی میں تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ہر طرح سے مدد کرنے کو تیار ہی․ انہوں نے کہاکہ تحقیقات کے معیار میں اضافہ کے لیے تحقیقاتی انداز کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا․سکالرز کی تحقیقات کے ذریعے سامنے آنے والی تجاویز موثر اور دور رس نتائج کی حامل ہیں․صنفی امتیاز پر قابو پانے اور انسانی حقوق کی پامالی کو روکنے کے لیے یہ دو روزہ کانفرنس تاریخ ساز اہمیت کی حامل ہے ․وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے اپنے خطاب میں کہاکہ بین الاقوامی سوشل سائنسز کانفرنس بے شمار پیچیدہ معاشرتی مسائل کے حل کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی․ یونیورسٹی میں بین الاقوامی سکالرز کی آمد انتہائی خوش آئند ہے مستقبل میں بھی ایسی کارآمد سرگرمیوں کو فروغ دیتے رہیں گی․کانفرنس کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ حکام تک رسائی حاصل کریں گی․معاشرہ میں امن اور عدم برداشت کے رجحانات کو ختم کرنے میں یونیورسٹیوں کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا․پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ مقصود نے کہاکہ انٹرنیشنل کانفرنس سوسائٹی کے تمام طبقات میں آئینی شعور اور قانون سے آگہی کو فروغ دے گی․کانفرنس کے سیکرٹری ڈاکٹر امتیاز احمد وڑائچ نے کہاکہ ملک کی ترقی اس وقت جب معاشرہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنائے گا․کانفرنس سے ڈاکٹر انیتہ ایم ویس ، مس سدرہ مقصود ، ، کامران اشفاق اورصائمہ افضل نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :