فلسفہ اور ادب کو در آمد نہیں کیا جا سکتا،درآمد کردہ فلسفہ معاشرے میں فِٹ نہیں بیٹھتا ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سیمینار

جمعہ 24 نومبر 2017 22:37

لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء)گو رنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہور میں فلسفہ کے دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ،سیمینار کی صدارت وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے کی ۔اس موقع پر ڈین آف فیکلٹی آف آرٹس اینڈسوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹرطاہر کامران ، ممتاز ناول نگار پروفیسر مرزا اطہر بیگ ،جی سی یو شعبہ فلسفہ کی صدر ڈاکٹر صوبیہ طاہر،بریٹ فلسفہ سوسائٹی کے مشیر ڈاکٹر ایلون مراد نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے شرکا ء کا کہنا تھا کہفلسفہ حکمت کی شکل ہے اورتدریس اور تحقیق کا ایک اہم نقطہ نظر ہے اس کو کسی شعبہ تک محدود نہیں رکھا جانا چاہیئے بلکہ سائنس کے طلباء کو بھی فلسفہ پڑھنا چاہیئے ۔پروفیسر مرزا اطہر بیگ کا کہنا تھا کہ فلسفہ اور ادب کو در آمد نہیں کیا جا سکتا ۔درآمد کردہ فلسفہ معاشرے میں فِٹ نہیں بیٹھتا ،فلسفہ اور ادب کو معاشرے کے اندر سے پیدا ہونا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسفہ اور ادب کے فروغ کے لیئے یونیورسٹیوں میں ساز گا ر ماحول پیدا کیا جائے۔اس مو قع پر فلاسفی کے دن کے حوالے سے کیک بھی کا ٹا گیا۔