ناگپور ٹیسٹ ،ْ بھارتی بولرز کے سامنے سری لنکابے بس ،205پر ڈھیر ہوگئی

جمعہ 24 نومبر 2017 22:36

ناگپور ٹیسٹ ،ْ بھارتی بولرز کے سامنے سری لنکابے بس ،205پر ڈھیر ہوگئی
ناگپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) بھارت کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکن ٹیم 205 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، روی چندر ایشون نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اس سے قبل بھارت اور سری لنکا کے درمیان 3ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ناگپورمیں شروع ہوگیا،جہاں لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن اوپنر کرونا رتنے کے 51 اور کپتان دنیش چندی مل کے 57 رنز کے علاوہ کوئی سری لنکن بیٹسمین بھارتی اسپن بولرز کا سامنا نہ کرسکتااور پوری ٹیم 205 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔بھارتی بولرز کی جانب سے جدیجا اور اشانت شرما نی3،3 وکٹیں حاصل کیں جواب میں بھارتی ٹیم نے کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ پر 11 رنز بنائے ۔آئوٹ ہونے والے بیٹسمین لوکیش راہول تھیوہ لاہیرو گیماگے کے ہاتھوں بولڈ ہوئے تاہم مرلی وجے اور پوجارا2،2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :