بلاول ہائوس کی رکن قومی اسمبلی ملک اسد سکندر کو پارٹی سے علیحدہ کرنے کی میڈیا رپورٹس کی تردید

جمعہ 24 نومبر 2017 22:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) میڈیا سیل، بلاول ہائوس نے ان میڈیا رپورٹس کو رد کردیا ہے، جن میں دعوی کیا گیا تھا پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی ملک اسد سکندر کو پارٹی سے علحیدہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سیل، بلاول ہائوس نے مذکورہ رپرٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک اسد سکندر پارٹی کا اثاثہ ہیں اور انہیں پارٹی قیادت و کارکنان ہمیشہ احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :