تحریک لبیک یا رسول اللہ کی جانب سے فیض آباد دھرنے کے شرکاکی حمایت میں کر اچی میں نمائش چورنگی پر دھرنا ساتویں روز بھی جاری رہا

ہمارے مطالبات کو حکومت کی جانب سے حل نہیں کیا جارہا ہے ، فوری طور پر زاہد حامد کو وزارت سے ہٹایا جائے، مقررین حکومت ختم ِ نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کی سازش میں ملوث عناصر کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے، شرکاء

جمعہ 24 نومبر 2017 22:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کی جانب سے فیض آباد دھرنے کے شرکاکی حمایت میں کر اچی میں نمائش چورنگی پر دھرنا ساتویں روز بھی جاری رہا۔شرکانے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ دھرنے کے شرکانے نماز جمعہ بھی نمائش چورنگی پر ادا کی۔دھرنے کی قیادت علامہ عدیل رضا قادری،علامہ رضی حسنی،علامہ خالد محمود کاغانی،علامہ بلال غازیانی ، علامہ ارشادقریشی اور دیگرکر رہے تھے۔

(جاری ہے)

دھرنے کے شرکاسے تاجر رہنماں اور جمعیت علماپاکستان کے رہنماصدیق راٹھور اور دیگر نے اظہار یکجہتی کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے مطالبات کو حکومت کی جانب سے حل نہیں کیا جارہا ہے ، فوری طور پر زاہد حامد کو وزارت سے ہٹایا جائے۔ حکومت ہمارے قائدین کے مطالبات کو فورا تسلیم کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ختم ِ نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کی سازش میں ملوث عناصر کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے اگر دھرنے کے شرکاپر طاقت کا استعمال کیا تو نتائج کی زمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :