اہلکاروں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کئی قیمتی جانوںکو بچایا ہے ،نواب ثناء اللہ خان زہری

جمعہ 24 نومبر 2017 22:36

اہلکاروں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کئی قیمتی جانوںکو بچایا ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ڈیرہ مراد جمالی اور خضدار میں دہشتگردوں کی جانب سے نصب کردہ بموںکو ناکارہ بنانے پر سیکورٹی اداروں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاران نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جس طرح کئی قیمتی جانوںکو بچایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن وامان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمارے سیکورٹی ادارے اور اہلکاران جس تندہی اور جانفشانی سے اپنے فراض ادا کررہے ہیں اس سے عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے وزیراعلی ٰنے ڈیرہ مراد جمالی اور خضدارمیں ایف سی پولیس اور بم ڈسپوزل ٹیموں کی جانب سے بارودی مواد کو ناکارہ بنانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سیکورٹی اہلکاران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے اپنے فرائض اسی ذمہ داری سے اداکرتے ہوئے دہشتگرد عناصر کے مذموم عزام کو ناکام بناتے رہیںگے۔