گورنر بلوچستان کاپشاورمیںخودکش بم دھماکے کے نتیجے میں اہلکاروں کی شہادت پر اظہارافسوس

جمعہ 24 نومبر 2017 22:36

گورنر بلوچستان کاپشاورمیںخودکش بم دھماکے کے نتیجے میں اہلکاروں کی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے پشاور کے علاقے حیات آباد میںخودکش بم دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی پولیس اشرف نور اور پولیس اہلکار کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میںمذمت کی ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوںنے کہا کہ دہشتگردی ایک ذہنیت ہے اور دہشت و وحشت پر مبنی ذہنیت کا خاتمہ قومی شعوری اتحاد و اتفاق سے ہی ممکن ہے انہوںنے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیںگی اور پائیدار امن کے قیام کی راہ ہموار ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے معاشرے کے تمام ذی فہم افراد بالخصوص علماء کرام او رمشائخ پر زور دیا کہ وہ دین مبین اسلام کی حقیقی تعلیمات کے مطابق انسانی جان کی حرمت ، امن و یک جہتی کی فضاء برقرار رکھنے اور اخوت و رواداری کا درس دیں۔ گورنر نے کہا کہ پوری قوم شہداء کے خاندانوںکے دکھ و غم میں برابر کے شریک ہے۔ گورنر نے شہداء کے ورثاء سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی اور بم دھماکے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :