تجارتی نمائشیں کسی بھی ملک کی ترقی اور علاقائی تجارتی روابط بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ،ْکینیڈین ہائی کمشنر

پاکستان کی تاجر برادری اور چیمبر آف کامرس کے ساتھ تعاون اور معاونت جاری رہے گی ،ْ پری کالڈرووڈ کی گفتگو

جمعہ 24 نومبر 2017 22:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر پری کالڈرووڈنے کہا ہے کہ تجارتی نمائشیں کسی بھی ملک کی ترقی اور علاقائی تجارتی روابط بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ،پاکستان کی تاجر برادری اور چیمبر آف کامرس کے ساتھ تعاون اور معاونت جاری رہے گی ،دو طرفہ تجارتی وفود کے تبادلوں کے لیے تمام تر تعاون اور رہنمائی فراہم کی جائے گی، تجارتی تعلقات کے فروغ اور چیمبر کی سطح پر وفود کے تبادلوں کے لیے ہائی کمشنر اپنا تعاون جاری رکھے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر زاہد لطیف خان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت میں کیا ۔ وفد سینئر نائب صدر ناصر مرزا، نائب صدر خالد فاروق قاضی، سابق سینئر نائب صدر راشد وائیں اور وائیس چیئر مین ایگزیبیشن کمیٹی خورشید برلاس پر مشتمل تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر چیمبر زاہد لطیف خان نے انہیںاگلے ماہ راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام آل پاکستان ویمن چیمبر صدور کانفرنس کے بارے میں آگاہ کیا اور انہیں شرکت کی دعوت بھی دی۔

انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی چیمبر ویمن انٹر پرینیورز کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہے اور چیمبر میں قائم ویمن بزنس انکیوبیشن سنٹر فعال انداز میں کام کر رہاہے۔ انہوں نے ہائی کمشنر کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں کے بارے میں مختصر بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :