آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان کی کارروائی ،ْ دو دہشتگرد گرفتار ،ْ قبضے سے اسلحہ بر آمد

جمعہ 24 نومبر 2017 22:34

آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان کی کارروائی ،ْ دو دہشتگرد گرفتار ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور باررود برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی،اوچ،گلستان اورڈیرہ مرادجمالی میں کامیاب کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 2دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سی46کلوبارود،دستی بم،اسلحہ اوربارودی سرنگیں برآمد کر لی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی سے خو دکش حملے کیلئے تیارکی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔