پشاورخودکش حملے میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی پولیس محمد اشرف نوآبائی قبرستان میں سپردخاک

شہیدکی میت قومی پرچم میں لپٹی ہوئی تھی ،ْ پولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ،ْہر

جمعہ 24 نومبر 2017 22:34

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) پشاور میں خودکش حملے میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی پولیس محمد اشرف نور کو ضلع سکردو میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ جمعہ کوان کی میت کو پاک فضائیہ کے سی 130 طیارے میں پشاور سے سکردو لایا گیا جہاں سے انہیں پولیس گرائونڈ سکردو منتقل کیا گیا مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام‘ عمائدین ‘ عزیزوں‘ رشتہ داروں ‘ اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

گلگت بلتستان کے فورس کمانڈر جنرل ثاقب محمود ملک خصوصی طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے جنازے میں شرکت کے لئے گلگت سے سکردو پہنچے۔ کمانڈر آرٹلری بریگیڈ یاسر نواز‘ کمانڈر 62 بریگیڈ‘ بریگیڈیئر اظہر منیر کاہلوں اور کمانڈر سیاچن بریگیڈ کے بریگیڈیئر میر نصیر بھی جنازے میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم حاجی محمد اشرف نور کا تعلق ضلع سکردو کے علاقے سرمیک سے تھا۔

وہ ضلع کوہستان‘ ضلع مانسہرہ‘ ضلع ایبٹ آباد میں ایس ایس پی ‘ اے آئی جی رہے۔ ایف سی کے ڈپٹی کمانڈر رہے اور ابتدائی سروس مری کہوٹہ میں اے ایس پی کی حیثیت سے شروع کی۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں کبھی سروس نہیں کی۔ مرحوم نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں شرکت کے لئے افریقہ اور بوسنیا میں خدمات بھی انجام دیں۔ مرحوم ایک ملنسار‘ دیانت دار‘ وضع دار انسان تھے۔ ان کی دو بیویاں تھیں اور آٹھ بچے ہیں۔ ایک بیوی کا تعلق پشاور سے ہے جبکہ دوسری بیوی ان کی چچا زاد ہیں۔ شہیدم کی میت قومی پرچم میں لپٹی ہوئی تھی اور پولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی

متعلقہ عنوان :