سپیشل پیٹرولنگ یونٹ کے 100 جوانوں کو شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم پکٹس پر تعینات کر دیا گیا

جمعہ 24 نومبر 2017 22:31

لاڑکانہ ۔ 24نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی کی جانب سے اسپیشل پٹرولنگ یونٹ کے 100 جوانوں کو رتوڈیرو روڈ، وگن روڈ، قمبر روڈ، نوڈیرو روڈ، بازیگر پل، ریلوے ٹریک، گہنو کالونی سمیت شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر قائم پولیس پکٹس پر تعینات کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی اور اے ایس پی محمد عمران نے جوانوں کو ہدایت کی ہے کہ ہر آنے جانے والی گاڑی کی چیکنگ کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھی جائے۔