سندھ امن کمیٹی اور مخیر حضرات کی جانب سے دسترخوان کا آغاز، روزانہ 300 غریبوں کو مفت کھانے کی فراہمی

جمعہ 24 نومبر 2017 22:31

لاڑکانہ ۔ 24نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) سندھ امن کمیٹی اور مخیر حضرات کی جانب سے دسترخوان کا آغاز کردیا گیا، دستر خوان میں روزانہ 300 غریبوں کو دوپہر کو مفت کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ کے جناح باغ میں غریبوں کے لیے دستر خوان کا بندوبست کرنے والے سندھ امن کمیٹی کے چیئرمین ذوالقرنین سیال اور تاجر رہنما قاضی اصغر کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ شہر میں پہلے بار غریب لوگوں کو ایک وقت کا کھانہ فراہم کرنے کا آغاز کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں روزانہ 300 غریبوں کو کھانہ کھلا رہے ہیںتاکہ غریبوں کو مفت کھانے کی فراہمی حاصل ہوسکے۔

ذوالقرنین سیال نے کہا کہ جلد کھانے کی فراہمی کو بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :