پروفیسر غلام اصغر چنہ نے چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال میں گیسٹرو اسکوپی اور کولونوسکوپی مشینوں کا افتتاح کر دیا

جمعہ 24 نومبر 2017 22:31

لاڑکانہ ۔ 24نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر غلام اصغر چنہ نے چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال میں یونیورسٹی کی جانب سے گیسٹرو نیٹرولاجی اور ہیپاٹونالاجی وارڈ میں گیسٹرو اسکوپی اور کولونوسکوپی مشینوں کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر علی حیدر بلوچ نے کہا کہ اینڈو اسکوپی کی سہولت یونیورسٹی کی جانب سے دی جارہی ہے یہ وارڈ بالائی سندھ کے ساتھ پنجاب اور بلوچستان کے لوگوں کے لیے بڑی نعمت ہے۔

اس موقع پر اینڈواسکوپی وارڈ کے سیمنار ہال میں غیر رسمی اجلاس منعقد کیا گیا ۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اسپتالوں کی مدد کریں تاکہ مریضوں کو صحت کے سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ اس موقع پر رجسٹرار یونیورسٹی ڈاکٹر افسر بھٹو، ڈین پروفیسر عبدالحلیم شیخ، ایم ایس چانڈکا اسپتال سید محبوب شاہ اور دیگر شعبات کے سربراہان بھی موجود تھے۔