رینجرز کی جانب سے گوٹھ روجحان اور مٹھی بند جاتھری کے علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ

جمعہ 24 نومبر 2017 22:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے اندرون سندھ گوٹھ روجحان اور مٹھی بند جاتھری کے علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا بنیادی مقصد دور افتادہ گائوں کے مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔

(جاری ہے)

رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر رینجرز کے ماہر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے مریضوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، کا مفت طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔ اہلِ علاقہ کی جانب سے پاکستان رینجرز سندھ کی اس کاوش کو بے حد سراہا گیا۔ یہ میڈیکل کیمپ دو روز تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :