اسلامی نظریاتی کونسل نے ختم نبوت ترامیم کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

جمعہ 24 نومبر 2017 21:59

اسلامی نظریاتی کونسل نے ختم نبوت ترامیم کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب ..
اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2017ء) ختم نبوت ترامیم کےحوالےسے اسلامی نظریاتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلبکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس 29 نومبر بروز بدھ کو طلب کیا گیا ہے تاہم ڈاکٹر قبلہ ایاز کی صدارت میں اسلامی نظریاتی کونسل کا یہ پہلا اجلاس ہوگا اور اجلاس میں علماء کرام سمیت قانونی ماہرین شرکت کریں گے جبہک اجلاس میں ختم نبوت ترامیم معاملہ کا بغور جائزہ لیا جائے گا تاہم اجلاس میں مذہبی جماعت کے دھرنا بارے بھی امور زیر غور آئیں گے جس میں اسلامی نظریاتی کونسل دھرنا قائدین سے دھرنا مقام کی تبدیلی کی اپیل کرے گی تاکہ دھرنے سے شہریوں کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلہ میں سرگرمیوں کے لیے کاوٹ نہ ہو۔

(جاری ہے)

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ نے آئینی ترمیم کے مسئلہ کو خوش اسلوبی سے حل کیا ہے جبکہ ختم نبوت ہر مسلمان کے لیے عقیدے کا مسئلہ ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں قومی اور دینی توقعات پر پورا اتری ہیں اور2002 کے قانون میں جو سقم تھا اسکا بھی مداوا کردیا گیا ہے تاہم حالیہ ترمیم نے تمام ابہام کے دروازے بھی بند کردیئے ہیں۔